نیپراکی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

پاکستان

اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری دینے کی تیاری کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 21 پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر 2014 ءکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جا رہی ہے۔بجلی کی قیمت میں کمی کے بعد بجلی صارفین کو 21 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے دباﺅ کے باعث صارفین کو ریلیف ملنے میں ایک ماہ تاخیر ہوئی ہے۔دوسری جانب ترجمان نیپرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کل سی سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے سماعت بھی کی جائے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر