بونیر میں پولیس اور فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد ہلاک

پاکستان

بونیر: پولیس اور سیکیورٹی نے مشترکہ آپریشن کرکے مطلوب دہشت گرد بخت راج کو ہلاک کردیا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے باج کٹہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کئی مقدمات میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر بخت راج مارا گیا۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بخت راج کی موجودگی کی اطلاع پر 2 ہفتے قبل بھی کارروائی کی تھی تاہم مطلوب دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر