اسلام آباد: خواجہ آصف بھارتی حکام پر پھٹ پڑے

پاکستان

اسلام آباد(قدرت نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف بھارتی حکام پر پھٹ پڑے ان کا کہنا تھا کہ کشتی کو آگ لگا کر بھارت نے ایک بار پھر عالمی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ان کا کہنا تھا کی بھارت پہلے بھی پاکستان پر سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے بے بنیاد الزامات عائد کر چکا ہے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت امن کو خود تباہ کر رہا ہے اور پاکستان امن کو بر قرار رکھنے کا متحمل ہے لیکن اس کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے، انہوں نے کہا کہ بھارت 4 معصوم شہریوں کے قتل کا ذمہ دار ہے. ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے اور ان کا مکرو ہ چہرہ عالمی ممالک کے سامنے آ گیا ہے.

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر