مبشر لقمان نے چینل 24 کو خیر باد کہہ دیا

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار و اینکر پرسن مبشر لقمان نے چینل 24 کو خیر آباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے چینل 24 کو جوائن کرنے والے سینئر تجزیہ نگار و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنا موجودہ چینل 24 نیوز چھوڑ کر سما ٹی وی کو جوائن کر لیا۔ سینئر اینکر مبشر لقمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ جب اپنا پہلا پروگرام کرینگے تو اس میں وہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سمیت ن لیگ کے مختلف وزراء کی طرف سے کی جانے والی کرپشن کو بھی بےنقاب کرینگے۔واضح رہے کہ اینکر پرسن مبشر لقمان اپنے صحافتی کیریئر کے دوران کئی پابندیوں کا شکار رہے ہیں۔پان کے اے آر وائی ٹی وے کے پروگرام ’’کھرا سچ‘‘ کو بھی پیمرا کی جانب سے بند کیا گیا تھا۔ پیمرا اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اے آر وائی نیوز ( اے آر وائی کمیوکیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ) کو پابند کیا گیا ہے کہ کھرا سچ نامی پروگرام کیس کے فیصلے تک آن ائر نہیں کیا جائے گا۔پیمرا نے یہ بھی حکم دیاتھا کہ مبشر لقمان بطور اینکر یا مبصر اے آر وائے سمیت کسی بھی ٹی وی چینل پر نہیں آ سکتے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر