نیب کیا نیب کا باپ بھی۔۔ شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ کا شدید ردعمل ، رانا ثنا اللہ نے کھلی دھمکی دیدی

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا، گرفتاری کو ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کارروائی قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سےشہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور ن لیگ کے

ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے اسے انتقامی کارروائی اور ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کارروائی قرار دیدیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ایک انتہائی ایماندار شخص ہیں اور ان پر نیب کیا نیب کاباپ بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتا۔ یہ سب انتقامی کارروائی ہے اور دیکھتے ہیں اب یہ کہاں تک چلتے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر