تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈائون میں گرفتار معروف مذہبی شخصیت جیل میں انتقال کر گئی، بڑی خبر آگئی

پاکستان

حافظ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لیبک پاکستان کے خلاف کریک ڈائون کے دوران گرفتار بزرگ عالم دین مولانا مفتی حافظ محمود یوسف سلطانی حافظ آباد جیل میں انتقال کر گئے۔ میـڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈائون کے دوران گرفتار بزرگ عالم دین اور تحریک لبیک کے سرپرست اعلیٰ افضل قادری کے ماموں مولانا مفتی حافظ محمود یوسف سلطانی حافظ آباد جیل میں انتقال کر گئے ہیں۔ پولیس نے انہیں کریک ڈائون کے دوران گجرات میںقائم ان کے مدرسے سے گرفتار کیا تھا۔ جیل حکام نے قانونی کارروائی کے بعد مرحوم کی میت

گزشتہ شب لواحقین کے حوالے کر دی، ان کی نماز جنازہ آج گجرات میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کے نواسہ عثمان قادری کے مطابق بزرگ عالم دین کو مرکز اہلسنت لکھنوال نزد جلالپور جٹاں ضلع گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مرحوم کی عمر 80برس تھی، وہ علیل بھی تھے۔ اسی دوران ہی انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ جیل کی طرف سے علاج کی سہولتیں میسر نہ ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر