پراپرٹی ٹیکس کی مد میں رقم جمع کروانے والے صارفین کو 31 دسمبر تک رعایت دینے کافیصلہ،منظوری دیدی گئی،کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان

سرگودھا(آن لائن)حکومت پنجاب نے یک مشت پراپرٹی ٹیکس کی مد میں رقم جمع کروانے والے صارف کو 31 دسمبر تک 5 فیصد رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پراپرٹی ٹیکس کو کمپیوٹر رائز کرنے کے باعث مشکلات درپیش آ رہی تھیں جس پر محکمہ ایکسائز کی جانب سے ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی تھی جس میں سفارش کی گئی تھی کہ پراپرٹی ٹیکس کی 5 فیصد رعایت کو 31دسمبر2018 تک بڑھا دیا جائے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے

باقاعدہ طور پر منظوری دیتے ہوئے محکمہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ پراپرٹی ٹیکس صارفین کو فوری طور پر 5 فیصدرعائیتی ٹیکس فارم کی ترسیل کو یقینی بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس مالکان 5 فیصد رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں جس پر محکمہ کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ای ٹی او صاحبان کو بذریعہ مراسلہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر تمام کمرشل ، نان کمرشل اور سیمی اداروں کے ساتھ دیگر اداروں کو بھی پی ٹی 10 کے چلان فارم مہیا کرے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر