’’رانا ثنا اللہ کے گرد گھیرا تنگ !نیب نے شکنجہ کس لیا ‘‘ لیگی رہنما پر کیا الزام لگ گیا؟ ن لیگ کیلئے بری خبر

پاکستان

لاہور(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ پر فیصل آباد انڈر پاس کا نقشہ بدل کر من پسند افراد کو کروڑوں روپے فائدہ پہنچانے کے الزام پر تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، نیب کے مطابق رانا ثنا اللہ پر فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے، انہوں نے انڈرپاس کا روٹ تبدیل کر کے من پسند افراد کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا، سابق صوبائی وزیر کیخلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر