اب بھی کہو کہ ’’عمران کو قوم کی فکر نہیں‘‘ وزیراعظم عمران خان پاکستانیوں کی فلاح کی خاطر وہ کام بھول گئے جو وہ 47 سالوں سے مسلسل کر رہے تھے، دوستوں سے شکوے کی ویڈیو نے پورے ملک میں دھوم مچا دی

پاکستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف حکومت کے مخالفین نے ان کے ناک میں دم کر رکھاہے، مخالفین کاکہنا ہے کہ عمران خان کو قوم کی فکر نہیں لیکن پاکستانیوں کی فلاح کی خاطر عمران خان وہ کام بھول گئے جو وہ 47 سالوں سے مسلسل کر رہے تھے، وزیراعظم عمران خان کی اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے

کہا کہ اب ایکسرسائزہی ختم ہو گئی، جب وزارتِ عظمیٰ کا انہوں نے حلف اٹھایا تو اس کے دوسرے ہی روز وہ ورزش کرنے نکل پڑے لیکن اب انہیں حکومت سنبھالے ہوئے تقریباً پانچ ماہ ہونے والے ہیں، اقتصادی بحران اور اوپر سے اپوزیشن حکومت کو ہلنے نہیں دے رہی مگر عمران خان نے بھی عزم کیا ہوا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے وہ ملک وقوم کے لیے کچھ نہ کچھ کرکے ہی دم لیں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر