اضافی بھیجے گئےگیس بلوں کی رقم واپس کرنیکا حکم ،انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی) گیس بلوں کے حوالے سے انکوائری رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ تیس فیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے ۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس بلوں میں اضافے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں گیس بلوں کے حوالے انکوائری رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی ۔ ابتدائی انکوائری میں یہ بات ثابتہو گئی ہے کہ تیس فیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جن تیس فیصد صارفین

کو اضافی بل بھیجے گئے ان کو وصول شدہ تمام اضافی رقم واپس کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔وزیر اعظم نے کہاکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری رکھی جائیں تاکہ تمام حقائق سامنے آئیں جیسے جیسے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی عوام کو مطلع رکھا جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر