پاکستان کی ائیراسپیس عارضی طور پر بند،لاہور، اسلام آباد کراچی ، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے فلائٹ آپریشن معطل

پاکستان

لاہور(سی پی پی )پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظرپاکستان کی ائیر اسپیس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں کے فلائٹ آپریشنز معطل کر دئیےگئے ہیں۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق چین کے گوانگزو ایئرپورٹ سے آنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا جب کہاندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں تا حکم ثانی روک دی گئیں ہیں۔ قبل ازیں باچا خان ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا تھا اور ائیرپورٹ پر

موجود مسافر طیاروں کو اڑان نہ بھرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ فلائٹ آپریشنز پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر معطل کیے گئے ہیں تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر