فضل الرحمن سے رابطے جاری ، شیخ رشید کو پتہ چل گیا کہ کس کس نے رابطہ کیا توان کی نیندیں اڑ جائینگی

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمن سے رابطے جاری ہیں ، شیخ رشید کو یہ پتہ چل گیا کہ کس کس نے رابطہ کیا ہے تو وزیر ریلوے کو نیند نہیں آئے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ بات چیت ابھی چل رہی ہے لیکن فردوس عاشق اعوان اور وزیر ریلوے کے بیانات سے مذاکرات کی کوششیں ناکام ہو سکتی ہیں۔عطاالرحمان صاحب نے شیخ رشید کو چیلنج کیا ہے ، شیخ رشید انہیں کیا بتائے گا۔میں کسی کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتا، ایک بندے نے نہیں، کس کس نے رابطہ کیا،

اگر بتا دیا کہ مولانا صاحب سے کس کس نے رابطے لئے اور کیا کیا باتیں ہوئیں تو شیخ رشید صاحب کو رات کو نیند نہیں آئے گی ۔پروگرام میں شریک مولانا عطا الرحمان نے کہا شیخ رشید بتائیں کس نے مذاکرات کے لیے رابطہ قائم کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا وقت پہلے تھا لیکن اب گزر گیا ہے۔ موجودہ حکمراں جماعت کو حکومت چلانے کا علم نہیں ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر