معروف سیاستدان کا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے دوران شادی کا اعلان،یہ کون ہیں ؟ نام ایسا جو آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردیگا

پاکستان

مظفر گڑھ (این این آئی)عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ شادی سے متعلق جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں انہوںنے کہاکہ

وہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔جمشید دستی نے کہاکہ وہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتے ہیں، کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے، اب تو لوگ کہتے ہیں آپ بھی شیخ رشید بنتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 2020ء میں سادگی سےشادی کر لیں گے، جمشید دستی نے بیان میں دعا کی کہ اللّٰہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر