پرویز رشید کا ٹویٹر پر چلنے والے بیان سے اظہار تعلقی حقیقت کیا ہے؟لیگی رہنما نے بڑا انکشاف کردیا‎

پاکستان

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے ٹویٹر پر اپنے نام سے جاری ہونے والے پیغام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرا اصلی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ خصوصی گفتگو میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ٹویٹر پر میرے نام سے جس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا وہ جعلی ہے۔ میرا اصلی اکانٹ @SenPervaizRd ہے۔میں تمام اداروں کا احترام کرتا ہوں۔ ٹویٹر پر میرے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس سے جو بھی ٹویٹس کیے جاتے ہیں انسے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس طرح کے اکاؤنٹس پر جاری من گھڑت پیغامات کو میرا نام استعمال

کر کے جاری کر دیا جاتا ہے۔ میں نے جو بھی بات کہنی ہو اپنے اصل اکاؤنٹ سے ہی کہتا ہوں۔قبل ازیں انہوں نے اپنے اصلی ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور عوام سے رابطہ قائم ہونے کا بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے علاوہ میرے نام سے بنے ہوئے کسی بھی اکاؤنٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر