عمران صاحب سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر ہمدردی کے ٹویٹ کے ڈرامے نہ کریں،ن لیگ نے وزیراعظم کے ٹویٹ کو مگر مچھ کے آنسو قرار دیدیا

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو مگر مچھ کے آنسو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کے ہمدردی کے ٹویٹ کے ڈرامے نہ کریں۔اپنے ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ مگر مچھ کے آنسو ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کا ٹویٹ پاکستانی قوم کی جھوٹی ہمدردی حاصل کرنے کا محض ڈرامہ ہے،سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں

میں رکھ کے ہمدردی کے ٹویٹ کے ڈرامے نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن ٹویٹ جاری کرکے ضمیر کی خلش مٹانے کی کوشش نہ کریں،سچ تو یہ ہے کہ نوازشریف کو اذیت دینے اور ذہنی دبائو کیلئے آپ نے مریم نوازشریف کو دوبارہ جیل بھجوایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آج تک آپ کے کرائے کے ترجمانوں کی زہریلی جھوٹی زبان بند نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سچ یہ ہے کہ نوازشریف کی اس حالت کے ذمہ دار آپ ہیں اور آپ کو بخوبی یہ بات معلوم ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی انتقام میں اندھے ہوکر وہ تمام اقدامات کئے جس سے نوازشریف کی جان خطرے سے دوچار ہوئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر