مریم نوز عدالت میں والد کے ذکرپر آبدیدہ ہوگئیں وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

پاکستان

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے والد محمد نواز شریف کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئیں ۔

عدالت میں پیشی کے دوران مریم نواز کی سروسز ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد محمد نواز شریف سے موبائل فون پر بات ہوئی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب اوروزیراعلیٰ سے رابطہ کرکے انہیں مریم نواز کو سروسز اسپتال لاہور میں میاں نوازشریف کے ساتھ رہنے کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنرپنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےرابطہ کرکے مریم نواز کو ان کے والد کے ساتھ اسپتال میں رکھنے کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر