حکومت نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی فوری اجازت دے ، اتحادی جماعت نے بڑا مطالبہ کر دیا

پاکستان

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جائے۔جمعہ کے روز صدر مسلم لیگ (ق )چوہدری شجاعت سے وزیر دفاع پرویز خٹک اور

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے ان کیرہائشگاہ پر ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز خٹک کو مشورہ دیا کہ حکومت نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی فوری اجازت دے تاکہ وہ باہر اپنا علاج کرا سکیں۔مسلم لیگ (ق )کے صدر نے یہ بھی کہاکہ حکومت نواز شریف کے حوالے سے پختہ فیصلہ کرے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر