ہرتکلیف برداشت ہو جاتی ہے لیکن والدین کی ایسی حالت میں دیکھ کر کیا ہوا؟ مریم نواز نے اندرونی کیفیت بیان کر دی

پاکستان

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ میری اپنی طبیعت ناساز نہیں ہے لیکن والد کی بیماری نے مجھے بری طرح متاثر کیا ہے ،ہرتکلیف برداشت ہو جاتی ہے

لیکن والدین کی ایسی حالت کوبرداشت نہیں کیا جاسکتا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےمریم نواز نے کہاکہ میں اتنی دیر جیل میں رہی ہوں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ مجھ پر کوئی ذہنی دبائو نہیں تھا لیکن جب سے والد کی طبیعت خراب ہوئی ہے اس نے مجھے بہت بری طرح متاثر کیا ہے ۔ایک سال پہلے میری والدہ اسی طرح شدید علیل ہو کر اللہ کو پیاری ہو گئیں اور اس کی وجہ سے انسان سہم جاتاہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر