مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ،رہنمائوں کی گرفتاری کب عمل لائی جاسکتی ہے ؟ لسٹیں تیار ہو گئی ، انتباہ جاری کر دیا گیا

پاکستان

لاہور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ، شہر میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ شفیق آباد ، راوی روڈ اور شیرا کوٹ پولیس نے متعدد کنٹینرز پکڑ لئے ۔

پولیس کے مطابق کنٹینرز کو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگایا جائے گا ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئےکنٹینرز کو استعمال کیا جائے گا ۔پولیس کے مطابق جمعیت علما اسلام سمیت اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی لسٹیں بھی تیار ہیں ۔ حکومتی فیصلے بعد رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتیہے ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ 30 اکتوبر کی رات لاہور پہنچے گا ۔ آزادی مارچ کے شرکا ایک رات لاہور میں قیام کرینگے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر