میر پور آزادکشمیر میں پھر زلزلہ، شدت کتنی تھی؟عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔نجی ٹی وی کے مطابق میرپور آزادکشمیر اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،

پشاور،بنوں اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت2 اعشاریہ 9 جبکہ اس کا گہرائی20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔یا درہےکہ پچھلے ماہ آنے والے زلزلے میں کم و بیش 40افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر