نوازشریف کوکونسی بیماری لاحق ہے؟سابق وزیراعظم کا علاج کرنے والے ڈاکٹر شمسی نے حیران کن انکشاف کردیا

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم نوازشریف کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر شمسی نے کہاہے کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی جس کا نام اکیوٹ آئی ٹی پی ہے اور یہ بیماری عموما چھوٹے بچوں کی ہوتی ہے۔

ایک انٹرویو میں نوازشریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی ہے جس کا نام اکیوٹآئی ٹی پی ہے اور یہ عموماً چھوٹے بچوں کو ہوتی ہے لیکن بڑی عمر کے لوگوں کو بھی ہوجاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو لاحق بیماری کی ریکوری دو قسم کی دوائوں سے ہوتی ہے، ایک اسٹیرائیڈزہوتے ہیں ، دوسرے آئی وی آئی جی کے نام سے انجکشنز ہوتے ہیں، یہ دوائیں ملنے کے بعد عمومی طور پر چار پانچ دن میں پلیٹ لیٹس کی ریکوری شروع ہوجاتی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر