نواز شریف کے چوہدری شوگر ملز کیس میں ایک ، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع، اتنی بڑی رقم ن لیگ کے کن 2رہنمائوں نے ملکر جمع کرائی؟نام سامنے آگئے

پاکستان

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے چوہدری شوگر ملز کیس میں ایک ، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کر ادئیے

جس کے بعد روبکار جاری کر دی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو ر کنی بنچ نےجمعہ کے روز نواز شریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ، ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں ضمانتنہ ہونے کی وجہ سے ابھی رہائی ممکن نہیں ۔نواز شریف العزیز یہ کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر