پاکستان میں آزادی مارچ کر کے کس سے آزادی لینی ہے؟کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہو رہی، پرتشدد مظاہرے ہوئے تو ۔۔۔حکومت نے بڑااعلان کردیا

پاکستان

ننکانہ صاحب(این این آئی) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جہاں سے علاج کرانا چاہیں کرا سکتے ہیں، سابق وزیراعظم کو بیماری کی وجہ سے ضمانت ملی، کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہو رہی، پرتشدد مظاہرے ہوئے تو بدقسمتی ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ مولانا کو آزادی مارچ مقبوضہ کشمیر میں کرنا چاہیے، پاکستان میںآزادی مارچ کر کے کس سے آزادی لینی ہے، پکڑ دھکڑ کی خبریں غلط ہیں کسی کو نہیں پکڑا جا رہا، اگر پرتشدد مظاہرے ہوئے تو ہماری بدقسمتی ہوگی۔اعجاز شاہ نے کہاکہ نواز شریف کو بیماری کی وجہسے ضمانت ملی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ جہاں جانا چاہیں یا علاج کرانا چاہیں کروا سکتے ہیں، تحریک انصاف کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرتی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر