13سالہ مدرسے کے طالبعلم کو آگ لگادی گئی آگ لگانے والا شخص کون تھا؟

پاکستان

مظفرگڑھ(آن لائن) نامعلوم شخص نے مدرسے کے 13 سالہ طالبعلم پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں مدرسے کے 13 سالہ طالبعلم محمد یعقوب پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی

جسے نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔پولیس کی مطابقآگ لگنے سے یعقوب کے جسم کا تقریباً 30 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔ورثاء کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق طالب علم یعقوب مدرسے سے دولت واہی میں اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ راستے میں کھیت میں چھپےنامعلوم شخص نے اس پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگادی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ جتوئی میں درج کرلیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر