پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی

پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہتھالہ روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دشت گردی کا سلسلہ نہ تھم سکا، پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری و پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی شیخ محمد یعقوبکا کلاچی کے گاوں ہتھالہ میں جلسہ تھا، پولیس وین جلسے کی سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں کلاچی جا رہی تھی کہ ہتھالہ کے قریب پولیس وین پر دھماکا ہو گیا جس کے

باعث 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس و سیکیورٹی فرسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر