سابق صدر غلام اسحاق خان کی آج 13ویں برسی ،58ٹوبی کا استعمال کرکے انہوں نے کن 2وزرا ئےاعظم کو برطرف کیا تھا؟جانئے

پاکستان

احمدیار(این این آئی) سابق صدر پاکستان غلام اسحاق خان کا13ویں برسی آج 27اکتوبربروزاتوار کو منائی جائے گی وہ 20جنوری 1915 کو صوبہ خیبر پختو نخواہ کے شہر بنوں میں پیدا ہوئے غلام اسحاق خان سیکرٹری اطلاعات ،

چئیرمین واپڈا سیکرٹری خزانہ،گورنر سٹیٹ بینک ،سیکرٹری دفاع ،وزیر خزانہ اورچیئر مین سینٹ بھیرہ چکے ہیںانہیں شاندار خدمات کے عوض ستارہ پاکستان اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نواز ا گیا ۔غلا م اسحاق خان نے بطور صدر 58ٹوبی کا استعمال کرتے ہوئے اگست1990 کو محترمہ بے نظیر بھٹو اور اپریل 1993میں میاں نواز شریف کی حکومتوں کو برطرف کیا تھا۔وہ 27اکتوبر2006 کو دنیافانی سے کوچ کرگئے تھے ۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر