آٹے کا بحران سنگین ہوگیا،حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے فائن آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔ہفتہ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فائن آٹے کی برآمد پر حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایات دی ہیں کہ عوام تک سستی روٹی اور آٹے کی فراہمی کی راہ میں حائل ذخیرہ اندوزوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر