محکمہ موسمیات نے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی

پاکستان

کراچی(آن لائن) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ٹراپیکل سائیکلون کیار شدت اختیار کرکے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے اثرات کراچی سمیت زیریں سندھ میں 28سے 30 اکتوبر کے دوران نظر آسکتے ہیں۔ سمندری طوفان کیار کے اثرات کے پیش نظر کراچی سمیت زیریں سندھ میں گرد آلود تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ

ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ٹراپیکل سائیکلون کیار مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے اور یہ کراچی کے جنوب مشرق سے 950 کلومیٹر دور رہ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے پیر سے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون کیار شمال مغرب کی جانب حرکت کرتے ہوئے مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ذرائع موسمیات کے مطابق حالیہ صورتحال میں سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں لیکن سمندری طوفان کے اثرات 28سے 30اکتوبر کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ مکران کے ساحل پر مٹی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی صورت میں نظر آسکتے ہیں۔ٹراپیکل سائیکلون کیار کے اثرات کے سبب سمندر میں بھی طغیانی ہے، جبکہ شہر میں گرد آلود ہوائیں 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ٹراپیکل سائیکلون کیار شدت اختیار کرکے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے اثرات کراچی سمیت زیریں سندھ میں 28سے 30 اکتوبر کے دوران نظر آسکتے ہیں۔سمندری طوفان کیار کے اثرات کے پیش نظر کراچی سمیت زیریں سندھ میں گرد آلود تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر