وزیراعظم عمران خان صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کیلئے یہ کام کریں، چوہدیر شجاعت نے بڑا مطالبہ کردیا

پاکستان

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے دیں اور انہیں مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کریں۔عدالتی فیصلوں اور ایگزیکٹو کے فیصلوں میں فرق ہوتا ہے،سیاسی نوعیت کے مقدمات میں فیصلوں کو عدالتی نظیر کے طور پر استعمال کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں،ایسے مقدمات

کو بنیاد بنا کر دیگر لوگ بھی عدالتوں پر بوجھ ڈالتے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ایگزیکٹو کے اقدامات صوابدیدی اختیارات کے تحت غیر معمولی حالات میں استعمال ہوتے ہیں اور عدالتی نظیر نہیں بنتے۔سیاسی معاملات میں عدلیہ کو نہ الجھایا جائے کیونکہ اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر ملک دشمنی کا الزام نہیں صرف مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں، ایسے مقدمات میں عدلیہ کو امتحان میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر