مفتی کفایت اللہ کو گرفتارکرنے کے بعد کہاں منتقل کیا گیا؟ پتہ چل گیا،جے یو آئی (ف) کے کارکنوں میں غصےکی لہر

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف)کے رہنما مفتی کفایت اللہ نفرت انگیز تقریر اور اشتعال پھیلانے کے الزام میں گرفتار ،گرفتاری کے بعد انہیں سنٹرل جیل ہری پور منتقل کردیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگراموں میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے تھے،انہوں نے رات کو قیام ای الیون کے مقام پر کیا ،علی الصبح پولیس

نے کارروائی کرکے ان کو گرفتار کرلیا،مانسہرہ اور اسلام آبادپولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے جمعیت علمااسلام کے رہنما کو حراست میں لے لیا،مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتارکیا گیا۔ان کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی،دوسری جانب گرفتاری کے بعد جمعیت علمااسلام کے رہنماؤں اور کارکنوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر