چلتی گاڑی میں جوڑے کی نازیبا حرکات،ویڈیو وائرل

پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی ایک سڑک پر چلتی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر جوڑا نازیبا حرکات کرتا ہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پیچھے آنے والی گاڑی میں موجود شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کردی۔ یہ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد وائرل ہو گئی جس پر لوگ شدید تنقید کررہے ہیں۔بظاہر یہ ویڈیو ابتدا میں ایک ٹویٹر صارف نے شیئر کی تھی جسے اس نے بعد میں ڈیلیٹ کردیا لیکن اس سے قبل ہی لوگوں نے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کےسوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ویڈیو میں جوڑے کو نازیبا حرکات کرتے دیکھا

جاسکتا ہے اور ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ یہ کلپ دوسری چلتی کار سے فلمایا گیا ہے۔ٹویٹر کے ایک اور صارف نے بھی اس گاڑی کی تصاویر شیئر کیں۔صارف نے کہا کہ یہ کار سڑک پر بہت برے انداز سے جا رہی تھی اور اس کی سپیڈ بھی بہت زیادہ تھی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹویٹر صارفین نے اسے ہزاروں بار شیئر کیا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ملاجلا ردِعمل سامنے آیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر