طاقتور زلزلہ ، در و دیوار ہل گئے،ہر طرف چیخ و پکار شدت کتنی تھی؟لوگ بھاگتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے نکل گئے

پاکستان

سوات (این این آئی)خیبرپختونخواہ کے شہر سوات اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق سوات اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کی شدت سے شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیلپر 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 جبکہ گہرائی 222 کلو میٹر تھی اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ

تھا، زلزلے سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر