عوام مہنگائی ، ٹیکسوں اور بے روزگاری کے بوجھ تلے کچلے جا چکے عمران حکومت نے معیشت کے پلیٹلیٹس بھی خطرناک حد تک کم کر دئیے

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے معیشت کے پلیٹلیٹس بھی خطرناک حد تک کم کر دئیے ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام مہنگائی ، ٹیکسوں اور بے روزگاری کے بوجھ تل کچلے جا چکے ہیں – انہوںنے کہاکہ پاکستان جسے مسلم لیگ (ن )نے ابھرتی معیشت بنایا تبدیلی سرکار نے ڈوبتی معیشت بنا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی وائرس نے معیشت اور ملک کو مفلوج کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مزدوروں اور غریبوں کے چولہے بجھ چکے ہیں ، اناڑی اور نالائق حکومت پاکستان کے

مستقبل کے لئے خطرہ بن چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا وژن 2025 پروگرام ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے،ملک کو مذید تباہی سے بچانے کا واحد راستہ فوری نئے منصفانہ انتخابات ہیں –

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر