عدالت نے مفتی کفایت اللہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

پاکستان

ایبٹ آباد(این این آئی)پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آبا بینج نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جمعرات کو اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں گرفتار مفتی کفایت اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پررہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔یاد رہے کہ مفتی کفایت اللہ کو 27 اکتوبر کی صبح ساڑھے 4 بجے گرفتار کیا گیا تھا،

مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاری عمل میں آئی تھی۔مفتی کفایت اللہ کو نفرت انگیز تقریر اور اشتعال پھیلانے کے الزام پر گرفتار کر کے سینٹرل جیل ہری پور میں منتقل کیا گیاتھا۔29 اکتوبر کو مفتی کفایت اللہ نے اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینج میں درخواست دائر کی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر