عمران خان اپنے قول کی پاسداری کریں اور وزیر ریلوے شیخ رشید کو عہدے سے برطرف کریں،وزیراعظم کو ان کی انتخابات سے پہلے کی گئی بات یاد دلا دی گئی

پاکستان

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو تیزگام ٹرین سانحے کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے برطرف کریں۔ٹوئٹرپر اپنے بیان میں بلاول نے وزیراعظم کو ان کی انتخابات سے پہلے کی گئی بات یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قول کی پاسداری کریں اور وزیر ریلوے کو عہدے سے برطرف کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیز گام سانحے کی فوریتحقیقات کی جائے اور ذمہ دارران کے احتساب کو یقینی بنایا جائے۔بلاول نے کہا کہ وزیر ریلوے نے

متاثرین کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہرا کر پستی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی وزیر ہیں جن کی نگرانی میں ٹرین کے سب سے زیادہ حادثات رونما ہوئے ہیں۔بلاول نے کہا کہ وہ جمعہ کو رحیم یار خان جارہے ہیں اور وہاں پر وہ متاثرین کی عیادت کریں گے۔ میرے خیالات اور دعائیں متاثرین اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر