لاہور کی آلودگی میں اضافہ ریلیوں میں شرکت کے لیے دوسرے شہروں سے آنے والی گاڑیوں کی وجہ سے ہوا، زرتاج گل نے عجیب منطق پیش کر دی

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ لاہور کی آلودگی میں اضافہ ریلیوں میں شرکت کے لیے دوسرے شہروں سے آنے والی گاڑیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنےایک ویڈیو پیغام میں لاہور کو آلودہ ترین قرار دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کو آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ڈالے جانے کی خبریں بالکل غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ درست ذرائع سے یہ ڈیٹا نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر پھیلانے والی کمپنی گزشتہ دو سال

سے ایسی سنسنی خیز خبریں پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈیٹا دینے والی کمپنی شدید ٹریفک کے دباؤ کے وقت اعداد و شمار کا تعین کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلیوں میں دوسرے شہروں سے آنے والی گاڑیوں کی وجہ سے بھی آلودگی پھیل رہی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مستند اطلاعات پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع پر یقین کریں۔انہوں نے کہا کہ چند لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ وزارت ماحولیات اپنا کام کررہی ہے، اسموگ کی وجوہات پر کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں زرتاج گل نے بتایا کہ لاہور میں ایک سو پچپن اور پنجاب میں دو سو ساٹھ سے زائد فرنس یونٹ بند کئے ہیں پاکستان بھر میں 20 ہزار کے قریب اینٹوں کے بھٹے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 80فیصد آلودگی بھارت کی طرف جبکہ 20 فیصد پاکستان کی طرف ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر