مطالبات نہ مانے گئے تو۔۔۔مفتی کفایت پھر فارم میں آگئے،ایسا اعلان کردیا کہ حکمرانوں کی نیندیں اڑ گئیں

پاکستان

اسلام آباد(سی پی پی) جمعیت علماء اسلام(جے یو آئی) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج ملک بھر میں پھیل سکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے اس سلسلے میں مختلف آپشنز بتا دیئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مستعفی ہو جائیں تو نئے انتخابات ہو سکتے ہیں، ملک بھر میں لاک ڈائونکیا جا سکتا ہے۔مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا ہے کہ شاہراہیں بند ہوں گی، کاروبار ٹھپ ہو گا تو حکمران مجبور ہو جائیں گے، ڈی چوک جانے کی تجویز بھی زیرِ غورہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے چوہدری برادران ہی مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر