کراچی پولیس اور کسٹمز انٹیلی جنس کی ملی بھگت لاکھوں مالیت کی کیا چیز بیچ دی

پاکستان

کراچی(آن لائن) کھارادر پولیس اور کسٹمز انٹیلی جنس نے ملی بھگت سے اسمگل شدہ ہزاروں کلو چھالیہ پکڑ کر بازار میں فروخت کردی۔تفصیلات کے مطابق یکم نومبر کو کھارادر پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر جوڑیا بازار کے ایک گودام پر چھاپہ مارا،جہاں بڑی مقدار میں اسمگل شدہ چھالیہ مقدار برآمد کی۔ پولیس نے اسمگل شدہ چھالیہ کو تھانے منتقل کر کے کسٹمز انٹیلی جنس کو اطلاع دی ،جس پر کسٹمز کے اہلکار تھانے پہنچے اور پولیس کے ہمراہ ماڑی پور روڈ پر واقع کانٹے پر وزن کروانے کیلئے لے کر گئے۔کانٹے پر برآمد شدہ چھالیہ کا وزن 25ہزار993 کلوگرام نکلا

جس کو مبینہ طور پر کسٹمز انٹیلی جنس اور پولیس اہلکاروں نے ملی بھگت سے کاغذات میں صرف 16ہزار93کلوگرام ظاہر کیا۔بعدازاں پولیس اور کسٹمز اہلکاروں نے مل کر 9900 کلوگرام چھالیہ کو خاموشی سے 50 لاکھ روپے کے عوض بازار میں فروخت کرکے مبینہ طور پر رقم آپس میں تقسیم کرلی۔ذرائع کے مطابق اسمگل شدہ چھالیہ کو کھارادر پولیس نیجوڑیابازار سے منی ٹرکوں اور سوزوکیوں میں تھانے منتقل کرنے کے بعد کسٹمز انٹیلی جنس کے اینٹی اسمگلنگ ونگ کو اطلاع کی تھی۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس زاہد کھوکھر کا کہنا تھا کہ انکوائری کروانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔اسی معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کا کہنا تھا کہ وہ انکوائری کرکے تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر