مولانا فضل الرحمان کو حکومت نے دوبارہ الیکشن لڑنے کی پیشکش کر دی

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو علی امین کے حلقے سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کردی۔ قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان علی امین کے حلقے سے الیکشن لڑنا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔شبلی فراز نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان چاہیں تو علی امین استعفیٰ دے دیں گے، مولانا فضل الرحمان الیکشن لڑ کر دیکھ لیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کھڑا کیا گیا کرائسز حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں،مولانا فضل الرحمان ضدی بچے کی طرح

دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، الیکشن بار بار کروانا کوئی مذاق نہیں۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اگر اپنی پسند اور نتائج کا الیکشن چاہتے ہیں تو یہ بڑا مشکل ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر