نوجوت سنگھ سدھو تمام رکاوٹیں توڑ کربالآخرکرتار پور پہنچ گئے

پاکستان

کرتارپور(سی پی پی)بھارتی سیاست دان، کانگریس کے رکن اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچ گئے۔سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے550 ویں جنم دن کے موقع پر آج پاکستان کرتارپور راہداری کا افتتاح کر رہا ہے،

جس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچے ہیں۔اِس سےپہلے اٹاری میں بھارتی حکام نے 5 روزہ ویزا حاصل کرنے کے باوجود بھی نوجوت سنگھ سدھو کو وہاگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا تھا، جس کے بعد بھارتی سیاست دان و سابق کرکٹر کے استقبال کے لیے واہگہبارڈر پر موجود وفد بھی واپس چلا گیا تھا اور سدھو کو کرتاپور کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر