پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید میلادالنبیؐ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا ئیگی

پاکستان

اسلام آباد(سی پی پی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں عید میلادالنبیؐ آج اتوار کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی، اس حوالے سے خصوصی تقریبات، کانفرنسز اور میلاد ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں مساجد، سرکاری و غیر سرکاری عمارات، مکانات سمیت گلی محلوں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں اور دیگر آرائشی مصنوعات سے سجایا جا رہا ہے۔پاکستان میں عید میلادالنبیؐ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا اور رات کو محافل نعت، کانفرنسوں کا اہتمام اور

چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ مساجد میں اسلام کی بالادستی، مذہبی تعلیم کے فروغ، اتحاد، یکجہتی، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور امت مسلمہ کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔سرکاری، غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں، میلاد کمیٹیوں اور پاکستانیوں نے اس دن کی مناسبت سے میلاد جلوسوں، سیمینارز، کانفرنسز اور مذاکروں سمیت متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ ملک بھر کے طول ع عرض میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس نکالے جائیں گے۔ اس دن کے موقع پر پاکستان بھر میں لوگوں نے سڑکوں، گلیوں، بازاروں، سرکاری اور نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے اور رنگارنگ روشنیوں سے سجایا ہے اور بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں جن پر عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے تحریریں درج ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر