بھارتی پائلٹ ابھینندن کا مجسمہ پاکستان ایئر فورس کے میوزیم میں رکھ دیا گیا ،مجسمے کیساتھ چائے کا کپ بھی موجود ،بھارتی میڈیا نے پھر رونا دھونا شروع کر دیا

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کا ایک مجسمہ پاک فضائیہ کے میوزیم میں رکھ دیا گیا،تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابھینندن کو ایک پاکستانی فوجی نے اپنی تحویل میں لیا ہوا ہے۔ جبکہ چائے کا ایک کپ ساتھ ہی رکھا ہوا ہے۔مجسمہ دیکھ کر جہاں پاکستانی عوام اپنی فضائیہ کی قابلیت کو سرارہے ہیں، وہیں بھارتی شہریوں کو آگ لگی ہوئی ہے۔ بھارت کے سابق فوجی ہوں یا پھر عام شہری سب دل کی بھڑاس نکالتے نظر آئے۔ ایک پاکستانی صحافی انور لودھی نے ابھینندن کے مجسمے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ اگر ابھی

نندن کے ہاتھ میں “فںٹاسٹک ” چائے کا کپ بھی تھما دیا جاتا تو یہ مجسمہ مزید دلچسپ ہوجاتا۔یاد رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کا مِگ 21 اور سخوئی ایس یو 30 طیارے تباہ کئے، بلکہ ونگ کمانڈر ابھینندن کو بھی زندہ پکڑ لیا تھا۔جسے بعد میں بھارت کے حوالے کردیا گیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر