بزرگ ملازمین کیساتھ بدتمیزی معمول، عزیز و اقارب کے جنازوں پر جانے کی اجازت نہیں،کاشانہ کے ملازمین نئی سپرنٹنڈنٹ کے رویے کیخلاف سراپا احتجاج

پاکستان

لاہور (آن لائن) کاشانہ ویلفیئر ہوم کے درجنوں ملازمین کاشانہ کی نئی سپرنٹنڈنٹ افشاں کرن امتیاز کے رویے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے کاشانہ ویلفیئر ہوم میں احتجاج کرتے ہوئے افشاں کرن امتیاز کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔ ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ افشاں کرن امتیاز انہیں بلا وجہ تنگ کر رہی ہے، بزرگ ملازمین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنا اس کا روزانہ کا معمول ہے۔ ملازمین کو ان کے عزیز و اقارب کے جنازوں پر جانے کی اجازت نہیں۔ مظاہرین اپنے مطالبے کی منظوری کے لئے

محکمہ سوشل ویلفیئر کو تین روز کی مہلت کے بعد منتشر ہوگئے۔ یاد رہے کہ کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کو کاشانہ میں کم عمر بچیوں کی شادی کے خلاف آواز اٹھانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا، ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر