کتنےفیصد لیگی ووٹروں نے نواز شریف کی غیر موجودگی میں شہباز شریف کو قائدانہ صلاحیتوں کا مالک قرار دیدیا؟ گیلپ سروے رپورٹ جاری

پاکستان

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سنبھالنے کے حوالے سے گیلپ پاکستان کا نیا سروے سامنے آ گیا ،گیلپ اینڈگیلانی پاکستان پول کے نتائج کو گزشتہ روز جاری کیا گیا ۔ سروے رپورٹ میں قریباًہر 2 میں سے 1 یعنی 49 فیصد لیگی ووٹروں کے مطابق شہباز شریف نواز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی کی قیادت اچھی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔14 فیصد ووٹروں کے مطابق شہباز شریف کے علاوہ کوئی رہنما پارٹی چلانے کی اہلیت نہیں رکھتا۔مریم نواز اپنے چچا اور پارٹی صدر شہباز شریف کے 49 فیصد کے مقابلے میں صرف 12 فیصد ووٹروں

کی مثبت رائے حاصل کر سکیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق پارٹی چلانے کی اہلیت رکھنے کے معاملے میں حمزہ شہباز کے حق میں 3 فیصد اور شاہد خاقان عباسی کے حق میں صرف 2 فیصد لیگی کارکنوں نے ووٹ دیا۔سروے میں19 فیصد ووٹروں نے اپنے رائے کا اظہار نہیں کیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر