نیب کا بڑا اقدام، کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے کن ممالک سے معاہدے کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ جانئے

پاکستان

اسلام آباد( آن لائن )نیب نے کرپشن کے خاتمے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ایف بی آئی اور برطانوی ایجنسی سے معاہدوں کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے مفاہمتی یادداشت کا مسودہ تیار کر لیا،

مفاہمتی یادداشت کا مسودہ جلد کابینہ کو بھجوایا جائے گا، معاہدے کا ابتدائی مسودہ امریکی ایجنسی کو بھجوا دیا گیا، ایف بی آئی نے مسودے میں ترامیم کی تجویز دی۔ذرائع کے مطابق معاہدوں کے ڈرافٹ وزارت قانون نے تیار کیے، ورلڈ بینک اور ملائیشین اینٹی کرپشن بیورو سے بھی معاہدہ ہوگا، معاہدوں کا مقصد انسداد کرپشن کیلئےمعلومات کا تبادلہ ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر