پاکستان کی خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ترک خاتون اول کوکیا تحفہ پیش کیا؟جانئے

پاکستان

اسلام آباد(این این آئی)ترک خاتون اول امینہ اردوان نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،پاکستانی عوام میرے دل کے بہت قریب ہیں، پاکستانی عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں۔ جمعہ کو ترک خاتون اول امینہ اردوان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام میرے دل کے بہت قریب ہیں، پاکستانی عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں۔ترکی پاکستان کے سماجی بہبود اور عوامی فلاح کے کاموں میں پیش پیش رہا۔انہوں نے پرتپاک استقبال پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ترک خاتون اول نے کہا

کہ دونوں ممالک کے عوام نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان ترکی صدیوں قدیم مذہب، ثقافت اور مشترکہ اقدار سے بندھے ہیں۔تقریب میں ترک خاتون اول کی جانب سے تھیلیسمیا کے مریض بچوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔پاکستان کی خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ترک خاتون اول کو روایتی چادر اورتحفہ پیش کیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر