’’آپ کا امامت کرنا ہمارے لیے باعث سعادت ہو گا‘‘ امام صاحب کی جانب سے ترک صدر کونماز جمعہ کی امامت کرانے پر جانتے ہیں آگے سےطیب اردوان نے کیا کہا؟

پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایوان صدر میں نماز جمعہ ادا کی اس موقع پر دلچسپ تبصرے دیکھنے میں سامنے آئے۔ترک صدر کی ایوان صدر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں نماز جمعہ کی امامت کی دعوت دے رہے ہیں۔جب کہ امام صاحب نے بھی ترک صدر

سے کہا کہ آپ کا امامت کرنا دنیا آخرت میں ہمارے لیے باعث سعادت ہو گا۔تاہم ترک صدر نے نہایت عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امام صاحب سے امامت کرنے کا کہا۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلی صف میں ترک صدر طیب اردوان ان کے برابر میں صدر عارف علوی اور پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نماز ادا کر رہے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر