جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کے ہاتھ پاؤں پر دہکتے ہوئے انگارے رکھ دئیے،چیخ و پکار سن کر رشتہ داروں نے کیاکیا؟علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

پاکستان

منچن آباد(این این آئی) جعلی پیرنے جن نکالنے کیلئے خاتون کے ہاتھ پاؤں پر انگارے رکھ دئیے، جعلی پیرخادم شاہ کیخلاف تھانہ میکلوڈگنج میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کواسپتال منتقل کردیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقہ میکلوڈگنج میں جعلی پیر نے جہالت کی انتہا کردی، خادم نامی جعلی پیر نے خاتون کو جن نکانے کے بہانے کمرے میں بند کیا اور ہاتھوں پاؤں پر آگ کے انگارے رکھ دیئے ۔ جس کے باعث خاتون کے دونوں ہاتھ جھلس گئے۔خاتون کے چیخ و پکار پر رشتہ داروں نے دروازہ توڑ کر اسے

باہر نکالا اور تشوش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جعلی پیر جن نکالنے کیلئے 20ہزار روپے بھی لے چکا ہے۔منچن آباد تھانہ میکلوڈگنج میں متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور جعلی پیر کو میکلوڈگنج پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی گئی

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر