’’پارٹیوں میں سیاسی شخصیات،کرکٹرز اور حریم شاہ کی بھی شرکت‘‘ معروف بلیک میلر کے موبائل فون سے کئی تصاویر برآمد

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں ہفتے ایف آئی اے سائبرکرائم لاہورنے گلوکاروقوال افتخارعلی عرف جوجی علی خان اور جعلی صحافی اصباح بیگ کو بلیک میلنگ اور سائبرکرائم ایکٹ میں گرفتار کیا تھا تاہم اب قوال جوجی خان کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔

جوجی خان کے موبائل فون سے سیاسی شخصیات کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔جبکہ تحقیقات میں بلیک میلنگ بھی ثابت ہوئی۔ مدعی مقدمہ ابرار کے گھر خصوصی پارٹیوں کا اہتمام ہوتا رہا۔پارٹیوں میں کرکٹرز اورماڈل گرلز بھی شریک ہوئیں۔بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ بھی پارٹیوں میں شرکت کرنے والوں میں شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کہتے ہیںکہ اصبا بیگ نے 30 لاکھ روپے بٹورے اور گاڑی بھی لی۔فرانزک ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر