مزار قائد پر رقص کرنیوالی لڑکی فیصل مسجد جا پہنچی، نقاب کر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چند دن قبل ایک نوجوان لڑکی کی مزار قائد پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ لڑکی مزار قائد کے سنگ مر مر کے فرش پر کھڑی رقص کر رہی تھی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگئی تھی جس کے بعد لوگوں نے اسے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا کیونکہ مزار قائد پر اس طرح کی حرکت کوئی بھی برداشت نہیں کرتا۔ تنقید کے باوجود خاتون کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اس بار اسے فیصل مسجد میں رقص کرتے ہوئے دیکھا

گیا ہے۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی اس بار بھی اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر واویلہ مچایا جا رہا ہے کہ یہ گناہ کی بات ہے کہ فیصل مسجد جیسی جگہ پر کوئی خاتون اس طرح رقص کر ےاور بعد میں اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر